ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرانوئے رائے اور رادھیکا رائے کیخلاف سی بی آئی کیس درج

پرانوئے رائے اور رادھیکا رائے کیخلاف سی بی آئی کیس درج

Thu, 22 Aug 2019 11:03:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،22؍ اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سی بی آئی نے این ڈی ٹی وی پروموٹرز پرانوئے رائے اور رادھیکا رائے و دیگر کے خلاف09-2007کے ایک انوسٹمنٹ میں بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر کیس درج کرلیا ہے جبکہ اس الزام کی کمپنی نے تردید کی ہے۔ پرانوئے اور رادھیکا کے علاوہ تحقیقاتی ایجنسی نے سی ای او وکرما دتیہ چندر کے ساتھ ساتھ غیرشناخت شدہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات پر ایف آئی آر درج رجسٹر کرلیا ہے، حکام نے چہارشنبہ کو یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ سی بی آئی ٹیم نے آج چندر کی قیامگاہ پر تلاشی مہم چلائی۔ سی بی آئی کی انکوائری میں بنیادی طور پر دو معاملتیں ہیں جن کا تعلق NDTV کی لندن ، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں قائم ذیلی بیرونی کمپنیوں میں سرمایہ مشغول کرنے سے ہے۔


Share: